وارانسی، 25اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے ریاستی صدر اور راجیہ سبھا رکن راج ببر نے ہفتہ کو مرکزی حکومت پر بڑا حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی تقریروں کو سن کر بی جے پی کو بخار آ رہا ہے۔
راہل گاندھی کے بیانات پر حملہ آور ہوئی بی جے پی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی لال ہو رہی ہے، کوئی بھی جب بیمار ہوتا ہے تو لال ہو جاتا ہے۔ گول گھر واقع پراڑکر بھون میں پارٹی کے ریسرچ سیکشن کے ذریعہ منعقدہ پروگرام میں حصہ لینے آئے ریاستی صدر میڈیا سے روبرو تھے۔
مرکزی حکومت اور بی جے پی پر طنزکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پورے ملک کا بہت ہی ناقص ماحول بنا دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت آر ایس ایس اور بی جے پی کا سوال نہیں ہے، اس وقت ہم انتخابات اس کے خلاف لڑیں گے جو ملک کو منقسم کر رہے ہیں۔
راہل گاندھی کے مسلسل خواتین کو لے کر عدم تحفظ کے بیان پر صحافیوں سے ہی سوال کیا کہ آپ بتائیے کہاں محفوظ ماحول ہے؟ پورا ماحول خراب ہے۔ بی جے پی کے سوشل میڈیاپر 12لاکھ کارکنوں کی ٹیم سے وابستہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو ہی کاٹیں گے۔ بی جے پی کی چال ان پرالٹی پڑے گی کیونکہ جب 125 کروڑ عوام ایک ہو جائے گی تو یہ 12لاکھ بیکار ہو جائیں گے۔